ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا ملا ہے اور ان کی ٹیم کے مرکزی بولر جسپریت بمرا ان فٹ ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے یہ اطلاع اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جسپریت بمرا آئندہ ماہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
وکرانت کی ٹوئٹ کے مطابق امکان ہے کہ بمرا کی جگہ محمد شامی یا سراج کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
Bumrah out of the World Cup. Shami/Siraj likely replacement for Bumrah #BreakingNews
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) September 29, 2022
واضح رہے کہ جسپریت بمرا بھارتی ٹیم کے مرکزی بولر ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ زخمی ہونے کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
ورلڈکپ کیلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان، اہم فاسٹ بولر کی واپسی
گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اس میں بمرا کی صحتیابی کے بعد واپسی ہوئی تھی۔