ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکنز کی جانب سے متوقع امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور کے اہم مشیر پیٹر ناوارو کو توہین کانگریس کے جرم میں چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو گزشتہ انتخابات کے نتائج بدلننے کے مقدمے سزا سنائی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹر کی سزا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے پیٹر ناوارو کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال نومبر میں امریکا میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ون ٹو ون مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں