تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خلیجی ملک میں بڑا فیصلہ، مسافروں پر نئی پریشانی منڈلانے لگی

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں مسافروں کے لیے ایئرلائن کی ٹکٹوں میں اضافہ ہونے جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی بین الاقوامی ہوائے اڈے سے سفر کرنے والے مسافر ایئرلائن کی ٹکٹوں کی مد میں اضافی پیسے دیں گے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویتی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے نظام کے تناظر میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوا ہے، ایئرلائنز مسافروں سے اضافی فیس وصول کرکے کویت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایسی ایشن(ڈی جی سی اے) کو دیں گی تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا ہے۔

کویتی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹکٹوں میں اضافی فیس 3.5 ڈالر سے 4 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

کویتی سول ایشی ایشن نئے نظام کے نفاذ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹیز کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے، اس اقدام سے مسافر کسی بھی ایئرلائن میں 7 سال تک خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔

کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے ہر مسافر کے لیے 0.80 ڈالر ہوائی اڈے کی سروس فیس ہوگی جس میں سے 0.48 ڈالر کمپنی کے لیے جبکہ 0.32 ڈالر ڈائریکٹوریٹ کے لیے ہیں جبکہ دیگر فیس بھی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -