جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

محکمہ پولیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی پولیس کے شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے شعبے کی ری اسٹرکچرنگ ہوگی جس کے تحت محکمہ انوسٹی گیشن میں 19 گریڈ کا ایس ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سی ٹی ڈی کو ڈی آئی جی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی آپریشنز کے ماتحت وفاقی دارالحکومت کے چاروں زون ہوں گے۔ جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن شرقی اور غربی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے ماتحت ہوں گے۔

اسلام آباد: گھر میں پناہ لینے والے ڈاکوؤں سے مقابلہ، وزیر داخلہ کا پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد میں ایس پی ایڈمن کو آپریشنزایس ایس پی سی ٹی ڈی کے ماتحت کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ محکمہ پولیس میں ری اسٹرکچرنگ سے شعبے کی کارکردگی میں بھی ممکنہ طور پر بہتری آئے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے گھر میں کی جانے والی بڑی ڈکیتی کو بھی ناکام بنایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں