پنجاب کے ضلع ڈسکہ کی انتظامیہ نے دودھ، گوشت، روٹی، چاول سمیت دیگر اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسکہ کی ضلع انتظامیہ نے الیکشن سے قبل اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت فی لیٹر 155 جب کہ دہی 160 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ روٹی کی قیمت 15 اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ڈسکہ انتظامیہ نے چھوٹے گوشت کی قیمت 1600 روپے اور بڑے گوشت کی قیمت 800 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چاول 270، دال چنا موٹی 220، دال چنا باریک 210 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے۔ کالے چنے کی قیمت 205، سفید چنا 280 اور بیسن کی قیمت 220 روپے فی کلو ہوگی۔
اس کے علاوہ آٹا، گھی، تیل، چینی، پھل، سبزیوں، انڈے، برائلر مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ بھی مقرر کیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو نرخ نامے پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔