اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب آنے والے غیرملکی ملازمین کیلئے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب آنے والے غیرویکسین یافتہ ملازمین کیلئے قرنطینہ سینٹرز کے لائسنس کا اجرا شروع ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ تارکین وطن ملازمین جنہوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی اور مملکت پہنچے ان کے لیے سعودی وزارت بلدیات ودہی امور وہاؤسنگ قرنطینہ سینٹرز کے لائسنس جاری کرنے کا آغاز کردیا۔

وزارت بلدیات ودہی امور وہاؤسنگ کا کہنا ہے عالمی کورونا وبا کی روک تھام کے پیش نظر مملکت سے آنے والوں کی سہولت کے لیے جدہ، دمام، ریاض اور ظھران 25 عمارتوں کو قرنطینہ بنانے کے لیے لائسنس کا اجرا شروع کیا ہے۔

مذکورہ قرنطینہ سینٹرز میں 3 ہزار 276 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہےـ

سعودی وزارت نے بتایا کہ جن عمارتوں کو قرنطینہ بنایا جارہا ہے وہاں تازہ ہوا کا بندوبست ہوگا جبکہ صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کے لیے مستعد کارکنوں کو تعینات کیا جائے گا۔

اس ضمن میں مقررہ قرنطینہ سینٹرز میں صفائی سے متعلق مخصوص کمپنیوں سے معاہدہ ہوگا جو عمارت میں مسلسل جراثیم کش اور کیڑے مار ادویات کا سپرے کا انتظام کریں گے۔

سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے عمارتوں میں پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوبست قرنطینہ سینٹر کرے گا، کورونا ٹیسٹ کی ذمے داری بھی انہی کے سپرد ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں