ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

قبضہ مافیا کے خلاف بڑا اقدام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی سیل تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفس(سی سی پی او) لاہور میں اینٹی قبضہ مافیا سیل تشکیل دیا گیا ہے، جہاں پر آن لائن رابطے کی سہولت سے عوام از خود شکایات درج کراسکیں گے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ اینٹی قبضہ مافیا سیل کی نگرانی ایس ایس پی آپر یشنز کریں گے، شہریوں کی دادرسی کے لیے ہاٹ لائن 1242 بھی متعارف کرائی گی ہے جہاں شکایتوں کو اندراج ہوگیا اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

سی سی پی او کے مطابق قبضہ مافیا سے متاثرہ افراد ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی قبضہ مافیا سیل میں ریونیو، محکمہ مال اور ایل ڈی اے نمائندے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کوپرآیٹو ہاؤسنگ اوورسیز کمیشن پاکستان کے نمائندے بھی سیل کا حصہ ہوں گے۔

غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اس نئی حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں