لاہور : پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، لینڈنگ کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث پرواز کے قابل نہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تھم نہ سکے، لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ، جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ جہاز پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور آرہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کا انجن ناکارہ ہوگیا ہے اور پرواز کے قابل نہ رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ 2 ہفتے کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر 4 طیاروں سے پرندے ٹکراچکےہیں، سی اے اے نے ائیرلائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم بھی جاری کیا تھا۔
وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق پرندوں سے بچاؤکے حوالے سے اجلاس میں ہدایات بھی دے چکے ہیں۔