اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کابل میں مسجد کے باہر دھماکا، متعدد افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

ملکی و غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا جامع مسجد عید گاہ کے دروازے پر اس وقت ہوا جب ترجمان ‏طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

کابل میں عیدگاہ جامع مسجد کے گیٹ پردھماکا،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق دھماکے میں 5 ‏افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہجوم میں ہونے والے دھماکے کےنتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

Image

سوشل میڈیا پر دھماکے کے بعد کے مناظر شیئر کیے جارہے ہیں جن میں جائے دھماکا سے دھواں اٹھتا دیکھائی ‏دے رہا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کر دی گئیں اور مسجد کے اطراف میں سیکورٹی کو بڑھا دیا ‏گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں