منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں گردہ نکالنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے اور 14 سالہ لڑکےکو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر ولپنڈی لے جا کر اس کا گردہ نکال لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں سے گزشتہ ماہ 8 دسمبر کو 14 سالہ لڑکا عبداللہ لاپتہ ہوا تھا جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کو مبینہ طور پر راولپنڈی لے جا کر گردہ نکال لیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکے عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اسے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا اور پھر اس کا گردہ نکال لیا۔

- Advertisement -

عبداللہ کو بذریعہ عدالت بازیاب کرایا گیا تاہم جب تک اسے بازیاب کرایا گیا تب تک اس کا گردہ نکال لیا گیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین سہولت کاروں کو حراست میں لے کر اس گھناؤنے جرم کے مرکزی کرداوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے مقدمے کا مدعی بننے کے لیے لاہور پولیس کے سربراہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو ایک کروڑ تک جرمانہ 10 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں