اشتہار

لڑکی کی ویڈیو وائرل کرنے پر کےالیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی یتیم لڑکی کی تھانے میں ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر کےالیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز کےالیکٹرک عملےکی جانب سے لڑکی کی معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر اقبال مارکیٹ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں کےالیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کےالیکٹرک عملے نے تھانے میں خاتون کی معافی مانگنے کی ویڈیو بنا کر وائرل کی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خاتون کی بےعزتی ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کےالیکٹرک عملے سے بدتمیزی، کام سے روکنے پر تھانے بلایا گیا تھا تھانےمیں خاتون نےکےالیکٹرک عملےسےمعافی مانگی تھی، کےالیکٹرک عملے نے انہیں معاف کر دیا تھا اور معاملہ ختم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لڑکی نے ناروا سلوک پر کےالیکٹرک کی گاڑی پر چڑھ کر احتجاج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں