10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

منتوں کے باوجود تاجر کے تنخواہ ادا نہ کرنے پر ملازم نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: سوترمندی کے تاجر کے ملازم نے تنخواہ ادا نہ کرنے پر مالک کو واٹس ایپ میسج بھیجنے کے بعد اپنی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی مشہور مارکیٹ سوترمندی میں کام کرنے والے حارث نامی ملازم کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حارث نے گزشتہ روز اپنے مالک علی منور کو واٹس ایپ میسج بھیجا، میسج کے بعد اسکا فون بند ہوگیا، اہلخانہ رات بھر تلاش کرتے رہے۔۔

حارث کی جانب سے خودکشی سے قبل بھیجا گیا میسج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے، ملازم کا پیغام میں کہنا تھا کہ علی صاحب مجھے معاف کردینا، میں ایک قدم اٹھانے والا ہوں۔

- Advertisement -

پیغام میں مزید لکھا گیا کہ میں نے آپ، طیب اور منور صاحب سے بڑی منتیں کی تھیں، آپ نے میری تنخواہیں اور میرے بہنوئی کی رقم ادا نہیں کی۔ میں اب اس دنیا سے جارہا ہوں میرے بعد ہی ادائیگی کردینا۔

حارث نے پیغام میں لکھا کہ میں نے 25 سال آپ کی خدمت کی اس کا نتیجہ یہ ملا، علی صاحب میں آپ کی وجہ سے اس دنیا سے جارہا ہوں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں