ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے موبائل فون پر دھمکی آمیز پیغام موصول

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوگیا۔

دھمکی آمیز پیغام پر یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پیگام میں رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کے حوالے سے دھمکی دی گئی، پیگام والے نمبر کی لوکیشن خانیوال سے ٹریس ہوئی۔

- Advertisement -

ایس پی طاہر مجید کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی فوری گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

یوسف رضا گیلانی 9 اپریل 2024 کو بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔ ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کروائے تھے۔

اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے سردار سید آل خان بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر حکومتی اتحاد کے امیدوار تھے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بلا مقابلہ کامیابی کا رزلٹ تیار کیا تھا جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے آزاد سینیٹرز کو حکومت اور اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے سے متعلق مراسلہ تیار کیا تھا۔

بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے ان سے حلف لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں