بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

لاہور میں 20 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب پولیس نے بیس سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور حوا کی بیٹی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، حوس پرستوں نے لاہور کے علاقے مزنگ میں 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ احسان اور حسن نامی ملزمان نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

پولیس نے لڑکی کی شکایت پر دونوں ملزمان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

لاہور، معصوم بچے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ دو ماہ قبل لاہور میں سات سالہ معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، پولیس نے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جس میں سے ایک بچے کا استاد تھا جو اسے گزشتہ تین ماہ سے اپنے گھر میں دینی تعلیم دے رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں