اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

صدر ڈسٹرکٹ بار پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : پنجاب بار کونسل نے بار روم سے نکلتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار پر ملزمان کی فائرنگ کے خلاف آج صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں میں پیش آیا جہاں بار روم سے نکلتے ہوئے ملزمان نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔

پولیس نے صدر ڈسٹرکٹ بار پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈسٹرکٹ بار نے گاڑی کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔

مقدمہ سابق سیکریٹری بار کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزمان کی پشت پناہی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور بھتیجے کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا، صدر ڈسٹرکٹ بار پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں