تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہیئرسیلون میں داخلے کیلئے ایسی شرط جس کے باعث شاید لوگ بال ہی نہ کٹوائیں!

ویانا: یورپی ملک آسٹریا میں کوروناوائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ہیئرسیلون کو بھی کھول دیا گیا لیکن سیلون میں داخلے کے لیے رکھی گئی شرط شہریوں کے لیے بھاری پڑسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں سیلون میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا، رپورٹ منفی آنے پر ہی شہریوں کو حجام کی دکان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

آسٹریا میں گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے جس کے بعد ہیئرسیلون کو بھی کھولا گیا لیکن حکومت کے وضع کردہ اصول کی وجہ سے ہوسکتا ہے شہریوں کی بڑی تعداد حجام کا رخ نہ کریں۔ قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر سے آسٹریا میں اسکول، دکانیں اور میوزیم پہلے مراحل میں کھلنا شروع ہوئے۔

حکومتی پالیسی کے تحت طلبا کو کلاسز لینے کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

البتہ شہریوں کو کورونا ٹیسٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ویانا کے مختلف مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کا غیرمعمولی رش دیکھا گیا ہے۔

ہیئرسیلون مالکان کا کہنا ہے کہ دکان میں داخلے کے لیے کوروناٹیسٹ رپورٹ سے شہری ناخوش ہیں۔

Comments

- Advertisement -