تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں گائے کی چہل پہل، ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارت کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں ایک گائے گھومنے پھرنے چلی آئی ،اس چہل پہل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں گائے گھس گئی جو کچھ دیر تک وہاں آزادانہ طور پر گھومتی رہی۔

میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ ہسپتال میں گائے گھس آتی ہے اس لیے ہسپتال میں گائے پکڑنے کے لیے 2 افراد کو بھی نوکری پر رکھا گیا ہے تاہم اس روز وہ دونوں ہی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گائے نے ہسپتال میں موجود طبی آلات بھی کھا لیے۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں دن بھر سیکیورٹی عملہ موجود ہوتا ہے جبکہ گائے کو پکڑنے کے حوالے سے 2 افراد کو الگ سے نوکری پر رکھا گیا ہے تاہم اس وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

اس حوالے سے ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے کر وارڈ بوائے اور سیکیورٹی گارڈ کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک سیکیورٹی گارڈ اور 2 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -