تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چیتے کو دم سے پکڑ کر کھینچنے کی خطرناک ویڈیو وائرل

چیتے کو دم سے پکڑ کر کھینچنے کی خطرناک ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوئی ہے۔ جانور سے اس غیر انسانی سلوک پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز متعدد ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں سے کچھ رونگٹے کھڑے کردینے کی حد تک خوفناک ہوتی ہیں تو کچھ میں انسانیت سوز واقعات سامنے آتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص چیتے کو دم سے پکڑ کر بیدردی سے کھینچتا ہوا نظر آتا ہے۔

ٹوئٹر پر بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر پراوین کسون نے ایک 20 سیکنڈ کے مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خطرناک جنگلی جانور چیتا نظر آرہا ہے لیکن اس سے کیا جانے والا غیر انسانی سلوک نے اسے مظلوم کا درجہ دے ڈالا ہے۔ ہزاروں صارفین نے اس ویڈیو پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ تک کردیا ہے۔

اس چونکا دینے والی ویڈیو کو پراوین نے طنزیہ عنوان ’یہاں جانور کی شناخت کریں‘ کے عنوان سے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے کنارے موجود شخص ایک چیتے کو اس کی دم اور پچھلے پاؤں سے پکڑ کر بیدردی سے کھینچ رہا ہے اس موقع پر چیتا شدید تکلیف دہ کیفیت میں نظر آتا ہے اور وہ خود کو اس کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔

یہ سارا منظر دور کھڑے ایک شخص نے اپنے موبائل فون کے کیمرے سے فلمایا ہے جب کہ اردگرد دیگر لوگ بھی نظر آرہے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فرد چیتے کو اس اذیت سے نجات دلانے اور اس شخص کو اس غیر انسانی سلوک سے روکنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ سب تماشا دیکھنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے متن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیتا مرگیا ہے اور سوال کیا گیا ہے کہ یہ رویہ انسانیت کی کون سی قسم ہے؟

ویڈیو شیئر کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسر نے مزید کہا کہ جانوروں سے یہ سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ جنگلی حیات سے محبت کرنے والے جانور دوست افراد کا یہ طریقہ کار نہیں ہوتا۔ سوچنا چاہیے کہ یہ بھی جاندار ہیں اور احتیاط برتنی چاہیے۔

 

یہ ویڈیو مختصر مدت میں وائرل ہوئی اور اب تک ہزاروں افراد اس پر ردعمل میں شدید ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ لوگوں کا جانوروں کے ساتھ ایسا رویہ انتہائی افسوسناک ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔

ایک اور صارف نے لکھا مجھے امید ہے کہ چیتے سے اس غیر انسانی سلوک کرنے والے شخص کو جیل بھیجا جائے گا۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسا سلوک کرنے والے کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟
صارفین کی بڑی تعداد نے اس رویے کو شرمناک قرار دیا۔

یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کیا کہتے ہیں نیچے کمنٹس میں اپنے ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -