جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس او پیز بھی جاری کیے جائیں گے،یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس او پیز بھی جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے لاک ڈاؤن کیاگیا،کوشش تھی وبا لوگوں میں زیادہ نہ پھیلے تاکہ ہم سنبھال سکیں۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی فیصلہ ضرور لیا جائےگا،صورت حال کو دیکھ کر آہستہ آہستہ چیزیں کھولنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم کیا جائےگا تو ایس اوپیز بھی جاری کیے جائیں گے،جن علاقوں میں کیسز آرہے ہیں وہان احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حساس علاقوں سے متعلق خصوصی انتظامات کرنا ہوں گے، لاہور،گجرات،راولپنڈی،جہلم کرونا سے متعلق حساس علاقے ہیں ایسےحساس علاقوں کے لیے ہمیں حفاظتی اقدامات بھی اٹھانا ہوں گے۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ استعداد بڑھ گئی ہے اب ہم3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرسکتے ہیں، پنجاب میں 15 ہزار ٹیسٹنگ کٹس ہیں اور مزید بھی مل جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں