اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی۔
ایک بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانا ہے، لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے ایک منزل کا تعین کیا جو کہ دباؤ، دھمکی اور پروپیگنڈا کے بغیر ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کاخاتمہ قومی خدمت سمجھتے ہیں، افسران یہ خدمت انجام دے رہے اور دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نےزیرو ٹالیرنس کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے منی لانڈنگ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرایا جائے۔
جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستا ن سے ہے ، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی اور قانون کے مطابق قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا۔