اشتہار

ثانیہ مراز کے شاندار ٹینس کیریئر کا مایوس کن اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مراز کے 20 سالہ شاندار ٹینس کیریئر کا مایوس کن اختتام ہوا ہے اور وہ دبئی میں پہلے راؤنڈ میں ہی اپنے آخری بین الاقوامی ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ شاندار اور کئی کامیابیوں سے مزین کیریئر کا مایوس کن اختتام ہوا ہے اور دبئی میں وہ اپنے آخری انٹرنینشل ٹورنامنٹ ’’دبئی چیمپئن شپ‘‘ کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں۔ انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہر ادیا۔

- Advertisement -

اس شکست کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر ختم ہوگیا۔ 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز میلبرن سے کیا تھا۔

اپنے اس کیریئر کے دوران انہوں نے 6 گرینڈ سلیم ٹرافیز اپنے نام کیں۔ ثانیہ مرزا نے 3 ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ جیتے اور 3 مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں سے دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ جیتے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی ٹینس کے بعد کرکٹ کے میدان میں انٹری!

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کہ فروری میں دبئی میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں