ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

میراتھن میں بطخ نے انسانوں کو ہرا کر میڈل جیت لیا، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں میراتھن دوڑ کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں لیکن امریکا میں ایک انوکھی میراتھن میں ایک بطخ نے تمام انسانوں کو ہرا کر میڈل جیت لیا۔

دنیا بھر میں میراتھن دوڑ کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں جس میں ہر عمر کے انسان ذوق وشوق سے حصہ لیتے ہیں لیکن امریکا کے شہر نیویارک میں ایک ایسی انوکھی میراتھن ہوئی جس میں شریک ایک بطخ نے درجنوں انسانوں کو شکست دے کر میڈل جیتا بلکہ تاریخ بھی رقم کی۔

نیویارک کے مقامی پارک میں ایک میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر عمر کے مرد وخواتین دوڑتے نظر آئے ساتھ ہی ایک "رینکل” نامی بطخ بھی اپنے مخصوص انداز میں اس میراتھن میں شریک تھی۔

- Advertisement -

اس انوکھی میراتھن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس نے لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے مخصوص انداز میں ڈولتی دوڑتی بطخ کو کئی بار راستے میں ایک خاتون جو کہ غالباً اس کی مالکن ہے نے پانی بھی پلایا بالآخر یہ رینکل سب کو شکست دے کر اختتامی لائن پر پہنچ گئی۔

 

میراتھن جیتنے پر اس ریس کے منتظمین نے رینکل بطخ کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جب کہ دوڑ کے اختتام پر منتظمین اور شرکا نے اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی بنوائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں