تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کافی تعداد میں امریکی اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگ گیا ہے، وائٹ ہاؤس کا اعتراف

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے افغانستان میں کافی تعداد میں امریکی اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگ جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ وہ فوجی سازوسامان ہے، جو افغان فوج کودیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ کافی تعدادمیں امریکی اسلحہ طالبان کے ہاتھ لگ گیاہے، فوجی سازوسامان افغان فوج کودیاگیاتھاجواب طالبان کےپاس ہے تاہم طالبان کےہاتھ لگے امریکی اسلحے سے متعلق مکمل تفصیلات موجود نہیں۔

گذشتہ روز افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے افغان فوج پر اربوں ڈالرخرچ کیے، ہر طرح کے ہتھیار فراہم کیے، افغانستان سے فوج واپسی کا فیصلہ درست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کا تیزی سے خاتمہ حیرت کی بات ہے، افغان فورسز کی تنخواہیں تک ہم ادا کرتے تھے، افغان فوج خود لڑنے کے لیے تیار نہیں تھی، انہوں نے سرینڈر کردیا، افغان فورسز خود نہیں لڑنا چاہیں تو امریکی فوج کیا کر سکتی ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کو مشورہ دیا تھا افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں، اشرف غنی نے ہماری تجویز مسترد کی اور کہا افغان فوج لڑے گی، افغان طالبان کے ساتھ معاہدہ سابق صدر ٹرمپ نے کیا تھا، دوسروں کی غلطیوں کو ہم نے نہیں دہرانا تھا۔

خیال رہے افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں افغان فورسز نے بغیر کسی مزاحمت کے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے، ان میں سے زیادہ تر امریکی ہتھیار تھے، جو امریکا کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز کو طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے فراہم کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -