19.8 C
Dublin
اتوار, جون 9, 2024
اشتہار

خاتون عازم حج کا دوران سفر انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

ایک خاتون دل میں فریضہ حج کی ادائیگی کی خواہش لیے حجاز مقدس کے سفر پر نکلی مگر حج سے قبل ہی داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔

انسان خواہشات کرتا ہے مگر ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک بھارتی عازم حج خاتون کے ساتھ ہوا کہ وہ حج کی سعادت پانے کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوئیں مگر فریضہ حج کی ادائیگی سے قبل ہی ملک الموت آن پہنچا اور انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 69 سالہ مومنہ خاتون جو ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کی رہائشی ہیں اتوار کو اپنے شوہر محمد صدر الحق اور بیٹے محمد معراج کے ہمراہ کولکتہ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں تھیں تاہم دوران سفر ہی انہیں دل کا جان لیوا دورہ پڑا جس کے باعث پرواز کا رخ موڑ کر اسے ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا اور خاتون کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ریاض میں بھارتی سفارتخانے کو دی گئی جس کے بعد سیکریٹری کمیونٹی ویلفیئر کے تعاون سے سفارت خانے کے خاتون کی ریاض میں تدفین کر دی جس میں ان کے شوہر، بیٹے، سفارتخانے کے مسلمہ سماجی کارکن شہاب کٹوکاڈ اور وہاں موجود بہار کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

مومنہ خاتون کی تدفین کے بعد ان کے شوہر اور صاحبزادے آج ریاض سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گے اور فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں