تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خونخوار چیتے اور جان لیوا ریچھ کی بھیانک لڑائی، کون جیتا؟

نئی دہلی: بھارت کے ایک پارک میں چیتے کو خوفناک ریچھ پر حملہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ماراشٹرا میں ایک پارک قائم ہے جہاں شیر، ہاتھی اور ریچھ سمیت دیگر جنگلی جانور موجود ہیں لیکن حالیہ دنوں وہاں ایک بھیانک لڑائی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق چیتے نے ریچھ کو اپنا نوالہ بنانے کے لیے حملہ کیا تو حریف نے بھی بھرپور جواب دیا، ابتدا میں ریچھ کو تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن بعد میں اس کے تابڑتوڑ حملے کے باعث چیتا بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی فوٹوگرافر ارپ پریکھ نے ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی، 660 پاؤنڈ کے ٹائیگر کو 300 پاؤنڈ کے ریچھ نے سخت ٹکر دیا۔

33 سالہ فوٹوگرافر نے بتایا کہ ریچھ نے چیتے کے جسم کو چبانا شروع کیا تو وہ بھاگ نکلا، اس لڑائی میں چیتے کے پیر پر شدید چوٹیں آئیں، جانور نے ندی میں کود کر خود کو محفوظ کیا۔

Comments

- Advertisement -