تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پتھروں پر فن پارے تخلیق کرنے والی باصلاحیت سعودی خاتون

ریاض: سعودی عرب میں ایک ایسی باصلاحیت خاتون ہیں جو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے پتھروں پر فن پارے تخلیق کرتی ہیں۔

آپ نے اس سے پہلے کاغذ یا کینوس شیٹ پر فن پارے دیکھے ہوں گے لیکن سعودی شہر الخبر کی رہائشی آرٹسٹ اپنے فن کے ذریعے پتھروں پر فن پارے بناتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی مصورہ منی نے فن پاروں کی تخلیق میں نئی جہت پیدا کی اور چٹانوں کے ٹکڑوں کو رنگوں کے ذریعے زبان دے کر سب کو حیران کردیا۔

مصورہ کی تخلیق جو بھی دیکھتا ہے وہ داد دیے بغیر نہیں رہتا، منی کا چٹانوں کے ٹکڑے اور چھوٹے چھوٹے پتھروں پر چہرہ اور دیگر تصاویر بنانے کا خصوصی مشغلہ ہے۔

انہوں نے اپنے گھر کے ایک کمرے کو اسی کام کے لیے مختص کردیا ہے جہاں وہ پتھروں پر فن کا مظاہرہ کرکے اسے سجادیتی ہیں، بعض اوقات موضوع پتھروں کی تلاش میں ملک کے مختلف شہروں کو دورہ بھی کرتی ہیں۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مصورہ کا کہنا تھا کہ یہ میرا شوق نہیں بلکہ جنون ہے جس کے ذریعے اپنے افکار اور نظریات کا اظہار کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ شروع میں کاغذ پر فن پارے بناتی تھی بعد ازاں مجھے پتھروں کا خیال آیا اور پھر اس پر رنگوں سے کھیلنے لگی، گھر والے میری قابلیت کو خوب سراہتے ہیں۔

منی کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فن پارے تخلیق کرنے میں کئی روز بھی لگ جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین میری قابلیب اور کاوشوں کے معترف ہیں، کئی لوگوں نے میری پینٹنگ کو خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -