اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

عورتوں کا روپ دھار کر چوری کرنیوالا گروہ

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے دنیا میں چوری کی کئی منفرد وارداتیں سنی اور پڑھی ہوں گی لیکن چوروں کے ایک گروہ نے تو کمال کی ہوشیاری کرتے ہوئے گھروں کا صفایا کرنا شروع کر دیا۔

وہ مشہور مقولہ تو سب نے سن رکھا ہوگا کہ چور چوری سے جائے مگر ہیرا پھیری سے نہ جائے، لیکن یہاں تو چوروں نے چوری بھی کی اور ہیرا پھیری بھی وہ اس طرح کے ایک فلیٹ کا صفایا مرد چوروں نے خواتین کا لباس پہن کر کیا۔

چوری کا یہ انوکھا واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے ایس آر نگر کی زیڈ کالونی کی بلڈنگ میں ہوئی اور یہ راز اس وقت کھلا جب پولیس نے مذکورہ عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق فلیٹ کے مالک وینکٹیشور راؤ نے پولیس کو شکایت کی کہ ان کی بیٹی اور داماد کے فلیٹ سے چور تالا توڑ کر چار تولے کے طلائی زیورات، تین لاکھ روپے نقدی اور ایک لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے۔

پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد جب مذکورہ اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھیں تو وہ بھی حیران رہ گئے کہ چوروں  نے خواتین کا لباس پہن کر یہ چوری کی تھی اور ملزمان نے نہ صرف خواتی کے کپڑے پہنے تھے بلکہ اپنے چہرے پر اسکارف بھی باندھا ہوا تھا۔

سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے بہروپیے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں