صادق آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوبیاہتا خاتون نے خود کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی نہ ہونے پر خاتون نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق نوبیاہتا خاتون کو تشویشناک حالت میں شیخ زیداسپتال منتقل کردیا گیا۔
- Advertisement -
وڈیروں نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا حکم دیدیا، پولیس بے بس
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی 8روز قبل مرضی کے خلاف شادی ہوئی تھی، ممکنہ طور پر لڑکی نے طعش میں آکر یہ اقدام اٹھایا، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ واقعہ صادق آباد میں تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں واقع آلو گوٹھ میں پیش آیا۔ خود سوزی کی کوشش پر شوہر کی مدعیت میں خاتون پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔