ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سنگدل شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں اجتماعی قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سنگ دل شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے مہر منصور علی کے مطابق اجتماعی قتل کا یہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں آج صبح پیش آیا جہاں ایک انتہائی سنگ دل اور سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

- Advertisement -

اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا نام سجاد ہے جس نے ہتھوڑے کے ذریعے اپنے سات بچوں اور بیوی کو قتل کیا اور ان کی لاشیں ایک کمرے میں تالا لگا کر بند کردی تھیں۔

اہل علاقہ نے تالا توڑ کر پولیس کو اطلاع دی اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غربت اور تنگ دستی کی وجہ سے بیوی اور بچوں کو قتل کیا ہے۔ مقتول بچوں کی عمریں ڈھائی ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں قاتل کی بیوی 40 سالہ کوثر، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 5 سالہ رمشا، 4 سالہ شہناز، 3 سالہ انس، 2 سالہ سبحان اور ڈھائی ماہ کی منزہ شامل ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علی پور میں خاتون سمیت 7 بچوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مریم نواز نے خاتون اور سات بچوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں