تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چاند، تارے توڑ لانے کا وعدہ کرنیوالے شوہر نے بیوی کو کیا تحفہ دیا؟

نوجوان اپنے محبوب کے لیے چاند تارے توڑ کر لانے کے وعدے کرتے ہیں لیکن شوہر نے شادی کی پہلی سالگرہ پر بیوی کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ دے دیا۔

شادی سے پہلے محبت کرنے والے اپنے محبوب کے لیے چاند تارے توڑ کر لانے کے وعدے کرتے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوتا لیکن بھارت میں ایک نوجوان اپنی محبوب بیوی کے لیے چاند تارے توڑ کر تو نہ لاسکا لیکن شادی کی پہلی سالگرہ پر اسے چاند پر پلاٹ کا تحفہ ضرور دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع جھرگرام کے رہائشی سنجے مہاتو نامی شہری نے چاند پر ایک ایکڑ زمین 10 ہزار بھارتی روپے میں خریدی اور بیوی کو اس کا تحفہ دیا کیونکہ اس نے بھی دیگر نوجوانوں کی طرح شادی سے قبل اپنی محبوبہ کو چاند لاکر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مہاتو کا کہنا ہے کہ اس نے چاند پر پلاٹ اپنے دوست کی مدد سے ’لونا سوسائٹی انٹرنیشنل‘ سے خریدا ہے جس کے لیے اسے ایک سال انتظار کرنا پڑا۔ نوجوان کے پاس ایک ایکڑ پلاٹ کی رجسٹری بھی موجود تھی جو اس نے شادی کی سالگرہ کے دن اپنی بیوی کو دی۔

نوجوان نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں چاند لا کر دوں گا لیکن میں اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکا تاہم اب شادی کے بعد ان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر میں نے سوچا کہ کیوں نہ انہیں چاند پر ایل پلاٹ تحفے میں دے دوں۔

یہ نوبیاہتا جوڑا کبھی شاید پر چاند نہ جا پائے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اپنے گھر کے گارڈن میں بیٹھ کر چاند کو دیکھتے ہیں اور اس شہ کو دیکھتے ہیں جو ان کی محبت کی کہانی کا ایک بڑا حصہ ہے۔

مہاتو نے میڈیا کی جانب سے کوئی دوسرا تحفہ دینے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں کوئی اور تحفہ بھی دے سکتا تھا لیکن ہم دونوں کے دلوں میں چاند کی ایک الگ جگہ ہے اس لیے یہی تحفہ دیا۔

اس سے قبل راجھستان کے ایک شہری نے بھی 2020 میں اپنی شادی کی سالگرہ پر بیوی کو چاند پر تین ایکڑ پلاٹ کا تحفہ دیا تھا جب کہ آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے بھی 2018 میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے چاند پر اپنے لیے ایک ٹکڑا خرید لیا ہے۔

واضح رہے کہکشاں میں کسی بھی چیز کو اپنی ملکیت میں رکھنا ناممکن ہے لیکن انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس پھر بھی چاند کے ٹکڑے لوگوں کو فروخت کرتے رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -