بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سانحہ بلدیہ،رحمان بھولا سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمان بھولا سے تحقیقات کے لیے ایس ایس پی اختر فاروقی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اختر فاروق کی سربراہی میں ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سانحہ بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم عبد الرحمان بھولا سے تحقیقات کرے گی، ٹیم کے دیگر اراکین میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی رینجرز کے میجر رینک جب کہ اسپیشل برانچ ، پولیس اور سی ٹی ڈی کے ایس پی رینک کے افسران شامل ہوں گے۔


اسی سے متعلق : رحمن بھولا گرفتار، ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک روانہ


واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم عبد الرحمان بھولا کو 3 دسمبر کو انٹر پول کی مدد سے تھائی لینڈ سے گرفتار کیا گیا تھااور بعد ازاں کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی ٹیم کے حوالے کیا گیا تھا جنہوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا۔

 یاد رہے کہ 10 ستمبر 2012 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری میں یکایک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ڈھائی سو سے زائد فیکٹری ورکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں