بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

چیتے نے بندروں کے غول پر حملہ کیا تو کیا ہوا؟ سنسنی خیز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے چیتے کی کئی جانوروں سے لڑائی کی ویڈیوز دیکھ رکھی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو چیتے کی 50 بندروں سے نبرد آزما ہونے کی ویڈیو دکھاتے ہیں۔

جنگل یا نیشنل پارک میں جانوروں کا لڑنا معمول کی بات ہے اکثر یہ لڑائی خونخوار اور کبھی کبھار انتہائی دلچسپ بھی ہو جاتی ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ کے ایک نیشنل پارک میں چیتے اور 50 بندروں کی لڑائی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ اور سنسنی خیز لڑائی جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ہوئی جس کو رکی ڈا فونیسکا نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل پارک میں سڑک کے کنارے جنگلات میں خشک جھاڑیوں کے درمیان چیتا خاموشی سے بندروں کے ایک غول پر حملے کے لیے جاتا ہے اور قریب ہوتے ہی سڑک پر موجود اس غول پر آناً فاناً حملہ کر دیتا ہے۔

تاہم اس موقع پر بندروں نے خوفزدہ ہونے کے بجائے پورے غول کے ساتھ اسی چیتے پر ایسے جوابی حملہ کیا کہ اس کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے اور جنگل کے جانوروں پر دہشت قائم کرنے والا یہ خونخوار چیتا دُم دبا کر ان بندروں کے درمیان سے بمشکل بھاگا۔

 

سوشل میڈیا پر یہ سنسنی خیز ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے رکی ڈا فونسیکا کا کہنا ہے کہ جب ہم دوپہر کے آخر میں ڈرائیونگ پہ نکلے تو بے تابی سے شیروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پُرامید تھے لیکن اس دن ہمارے لیے جنگل میں خاص نظارہ موجود تھا۔30 جب ہم نے دیکھا کہ جنگل میں ایک چیتے کو سڑک کے کنارے آرام سے ٹہلتے دیکھا لیکن وہ سڑک پر موجود بندروں کے غول پر حملے کی تیاری کر رہا تھا۔

رکی کا کہنا تھا کہ مجھے لگا کہ تیندوا اتنا بہادر نہیں ہوگا کہ بندروں کی اتنی بڑی تعداد سے لڑ جائے لیکن حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے بندروں پر حملہ کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں