تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بجلی کے ٹرانسفارمر پر چڑھنے والے تیندوے کے ساتھ کیا ہوا؟

نئی دہلی: بھارت میں تیندوا بجلی کے ٹرانسفارمر پر چڑھنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریئسن کے ایک فارم ہاؤس میں لگنے والی آگ سے بچنے کے لیے بجلی کے ٹرانسفارمر پر چڑھنے والا تیندوا ہلاک ہوگیا۔

محکمہ جنگلات کے افسر اجے کمار پانڈے کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز باوالیا پتھار گاؤں کے باہر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ خوراک کی تلاش میں جنگل سے آنے والا ایک تیندوا زرعی کھیت میں داخل ہوگیا تھا، تاہم وہاں خشک جھاڑیوں میں آگ لگی آگ سے بچنے کے لیے اس نے قریبی بجلی کے ایک ٹرانسفارمر پر چھلانگ لگادی جس سے وہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

محکمہ جنگلات کے افسر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ڈاکٹروں نے چیتے کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی گائیڈ لائنز کے مطابق اس لاش کو ٹھکانے لگادیا۔

انہوں نے بتایا کہ چیتے کے جسم پر زخم کا کوئی نشان موجود نہیں تھا اور اس کے جسم کے تمام حصے بھی سلامت تھے جبکہ گاؤں کی قریبی پہاڑیوں پر تین سے چار چیتوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

Comments

- Advertisement -