تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آسمانی بجلی گرنے سے چلتی گاڑی تباہ، ڈرائیور کے ساتھ کیا ہوا؟ کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں چلتی گاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کا خطرناک حادثہ پیش آیا، اس واقعے میں خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک فوریکر نامی شہری کی نئی گاڑی آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً تباہ ہوگئی، مذکورہ شخص پر قسمت مہربان رہی ورنہ جان بھی جاسکتی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیک ‘فورڈ رینجر’ نامی مہنگی گاڑی میں اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا اور پھر اچانک آسمانی بجلی آگری، واقعے کے جزوی مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس قدرتی آفت سے مجھے لگا کوئی دھماکا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی سے میری گاڑی تقریباً ناکارہ ہوچکی تھی، پہلے تو اس کی مرمت کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس کی حالت دیکھتے ہوئے کمپنی سے متبادل گاڑی کا معاملہ طے پایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد کی جانیں بھی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -