بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق صوبائی حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت نے کالجز میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے امیدواروں سے ٹیسٹ لینےکا فیصلہ ‏کر لیا۔

پبلک سروس کمیشن کےذریعے بھرتیوں کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکومت نے ‏صوبے کے کالجز میں 1900 اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کررکھا ہے۔

پبلک سروس کمیشن نے پہلے ایکڈمک نمبرز کے ذریعے بھرتی کافیصلہ کیا تھا اور فیصلے کیخلاف ‏امیدواروں نے ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے احتجاج بھی کیا۔ ‏

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے 1900 لیکچررز کی ریکروٹمنٹ کے حوالہ سے خیبرپختونخوا ‏پبلک سروس کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ سکریننگ ٹیسٹ کے زریعہ شارٹ لسٹنگ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں