جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، ایس ای سی پی  نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم منظور کر لی۔

نجکاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری میں اسکیم آف ارینجمنٹ منظور کی گئی ہے نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی۔

پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسکیم میں اثاثے، خسارے اورقرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے جب کہ اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

- Advertisement -

اسکیم کیلئے وزارت نجکاری نے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی معاونت حاصل کی۔ اسٹاک ایکس چینج، سینٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی لسٹنگ کیلئے رولز ، ریگولیشن آسانی سےکی جاسکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں