کراچی میں رینجرز اور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعے میں ملوث ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی میں گرفتار ملزم نے یکم اکتوبر کو کورنگی بلال کالونی میں فائر بریگیڈ اسٹیشن پر حملہ کیا تھا جس میں فائر اسٹیشن کے دو ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ تیسرا زخمی ملزم بھی اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار شیخ بلال اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو کراچی میں بلال چورنگی کے قریب فائر بریگیڈ کے دفتر پر دو مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:فائر بریگیڈ کے دفتر پر فائرنگ، 2 کارکن جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ محبوب اور 55 سالہ عامر کے ناموں سے ہوئی تھی۔