تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کار میں زندہ جلتا ہوا شخص (کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

دہلی: بھارت میں گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کے نتیجے میں شہری جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شخص کار میں زندہ جل گیا جس کی وجہ سے اس کی موت موقع پر ہی ہوگئی، لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ دل دہلا دینے والا حادثہ ریاست اترپردیش کے علاقے شمس آباد میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ کسی فنی خرابی کے باعث گاڑی میں اچانک آگ بھڑکی اور مذکورہ شہری کو بھی نگل گئی۔

جھلس کر ہلاک ہونے والے کی شناخت 39 سالہ ڈاکٹر این سدھیر کے نام سے ہوئی۔

عینی شاہدین کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر متعلقہ اداروں نے ایکشن لیا، فائر فائٹرز کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بھجائی، حادثے میں کار جل کر مکمل خاکستر ہوگئی ہے۔

پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -