تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شوہر کا بیوی سے انوکھا اظہار محبت، طیارے نما گھر کا تحفہ

ابوجا : نائیجیرین شہری نے اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے طیارہ نما گھر بناکر اہلیہ کی خواہش پوری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے سیّد جمال نامی رہائشی نے اپنی اہلیہ کی خواہش پورا کرنے کےلیے جہاز سے متشابہ گھر بنا دیا۔

سید جمال کی اہلیہ لیزا چھ بچوں ماں ہیں اور انہیں گھومنے پھرنے کا بے حد شوق ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سید جمال تعمیراتی کمپنی سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اس گھر کی تعمیر 1999 میں شروع کی تھی جسے مکمل ہونے میں 11 سال لگے۔

سید جمال کے مطابق یہ گھر اصل طیارے میں تعمیر نہیں کیا گیا بلکہ طیارے کے ڈھانچے کو سیمنٹ سے بنایا گیا ہے اور مکمل ہونے کے بعد اس پر نائیجیریا کا قومی پرچم بنایا گیا ہے۔

افریقی شہری کے تیار کردہ اس جہاز نما گھر میں مہمانوں کے لیے کمرے، مسجد، سوئمنگ پول، کئی درختوں کا حامل باغ اور گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ شامل ہے۔

مکان کے اندر کئی کمرے موجود ہیں، جن میں بیڈ روم اور لونگ رومز شامل ہیں جبکہ سید جمال نے گھر میں اپنے لیے ایک دفتر بھی بنایا ہے۔

سید جمال کے بیٹے محمد جمال نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں 12برس کا تھا جب والد نے اس گھر کی تعمیر شروع کی تھی جو 11 برس میں مکمل ہوا تاہم ابھی اس گھر میں تعمیراتی جاری ہے اور ہم اسکول کے بعد گھر کی تعمیر میں والد کی مدد کرتے ہیں۔

سید جمال کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے جانے کے بعد نائیجیریا کے عوام کے لیے ان کی جانب سے یہ گھر ایک تحفہ ہوگا جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح ابوجا آئیں۔9

Comments

- Advertisement -