تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی شہری پر قیامت ٹوٹ پڑی، کمزور دل افراد نہ پڑھیں

ریاض: سعودی عرب کے صحرا میں بھٹک جانے والا شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ‘مہد الدہب’ کے نام سے پہچانے جانے والے صحرائی علاقے میں گزشتہ 7 دن سے لاپتہ ہونے والا شہری مردہ حالت میں ملا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیموں کو شہری کی گاڑی صحرا کے ام عثیم پہاڑی علاقے میں ملی جہاں قریب ہی شہری کی لاش بھی پڑی تھی، 50 سالہ سفر المطیری گزشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھے۔

گھر والوں کی اطلاع کے بعد متعلقہ ادارے ایکشن میں آئے اور انہوں نے تلاش شروع کی، رضا کاروں کی بڑی ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران مذکورہ شخص کو ڈھونڈ نکالا۔

پولیس اور متعلقہ سرکاری اداروں نے لاش کو سپتال کے سرد خانے منتقل کردیا ہے جہاں وفات کے اسباب معلوم کیے جائیں گے، بعد ازاں دیگر قانون کارروائی مکمل کی جائے گی اور مردے کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -