اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی پاسبان ہے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی پاسبان ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کی مثال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا، اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا۔

سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم، پنجاب ویلج پنچایت اینڈ نیبرہڈ کونسلز ایکٹ 2019 میں ترامیم، پنجاب ڈی مارکیشن آف لوکل ایریاز رولز 2019 کے تحت حد بندی اور ایکٹ 2019 کے تحت سکسیڈنگ لوکل گورنمنٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی جماعت یا انتخابی گروپ بنا کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت اور اقلیتوں کا مخصوص نشستوں کے ساتھ عمومی نشستوں پر بھی ووٹنگ کے حق منظور کیا گیا، انتخابی نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفیسر کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں 455 مقامی حکومتیں بنیں گی۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں رد و بدل کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شاہی قلعہ کے لیے ہیریٹج اینڈ اربن ری جنریشن پروگرام کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ لاہور اور آذر بائیجان کے شہر ناک چیوان جڑواں قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی پاسبان ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کی مثال نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ مال سمیت دیگر امور کا جائزہ

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی تھی، اس دوران پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پٹواری کو ولیج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا، جبکہ ولیج آفیسر کو 14واں اسکیل ملے گا، بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔

ولیج آفیسر کے لیے بھرتی کے بعد 6 ماہ کی تربیت لازم ہوگی، وزیراعلیٰ نے ولیج آفیسر کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی منظوری دے دی تھی، جبکہ لاہور کی ایک تحصیل کو ریونیو کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا تھا کہ لینڈ ریکارڈ سینٹرز پر ادائیگی کے لیے بینک کا کاؤنٹر بنایا جائے، رشوت لینے والے افسروں واہلکاروں کی جگہ جیل ہے، کسی صورت پیسے لینے سے متعلق شکایت برداشت نہیں کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں