ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو کراچی میں ہو گا۔ میٹ کمپلیکس میں بعد نماز عصر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ابولخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، نیوی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے اور نمائندے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گے جس کے بعد چاند کی شرعی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے۔