اشتہار

عوام پر نیا مہنگائی بم گرانے کی تیاری، 200 ارب سے زائد کا منی بجٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

شہباز حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک نیا بم گرانے کی تیاری کرلی ہے اور 150 سے 200 ارب روپے کا منی بجٹ تیار کرلیا گیا ہے جو رواں ماہ آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کو وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت نے پہلے سے ہی مہنگائی کے ناقابل برداشت بوجھ تلے عوام پر مہنگائی کا ایک نیا بم گرانے کی تیاری کرلی ہے جس کے لیے 150 سے 200 ارب روپے کا منی بجٹ تیار کرلیا گیا ہے اور یہ منی بجٹ رواں ماہ ایک آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس منی بجٹ کے ذریعے درآمدات پر فلڈ لیوی عائد کی جائے گی۔ درآمدی خام مال سمیت فرنشڈ مصنوعات پر فلڈ لیوی عائد ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک آرڈیننس کے ذریعے درآمدی لگژری آئٹم پر تین فیصد تک فلڈ لیوی عائد کی جائے گی اور جن درآمدی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی زیرو ہے ان پر بھی ایک فیصد فلڈ لیوی عائد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر بھی فلڈ لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے اور بینکوں کے فارن ایکسچینج منافع پر فلڈ لیوی کا نفاذ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ بھی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے،عالمی بینک

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منی بجٹ پر یکم فروری 2023 سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں