بھارت کے اسپیڈ اسٹار جسپت بمرا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ تجربہ کار محمد شامی کو شامل کر لیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انجری کا شکار فاسٹ بولر جسپت بمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ نہیں ہوں گے اور متبادل کے طور پر محمد شامی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
جسپریت بمرا بھارتی ٹیم کے مرکزی بولر ہیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ زخمی ہونے کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اس میں بمرا کی صحتیابی کے بعد واپسی ہوئی تھی۔
ہوم سیریز میں شمولیت کے بعد محمد سراج کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے کا امکان تھا۔ ان کے ساتھ ساتھ محمد سمیع اور دیپک چاہر کا نام بھی میگا ایونٹ کے لیے نام جڑا تھا۔
دونوں بولرز کو بیک اپ کے طور پر رکھا گیا تھا جس میں تجربے کی بنیاد پر محمد شامی کا انتخاب کیا گیا۔
بمرا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے مایوسی ہے کہ میں اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنوں گا، لیکن اپنے چاہنے والوں کی طرف سے ملنے والی خواہشات، دیکھ بھال اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔