بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بھارت میں پیش آیا ہوش اڑا دینے والا واقعہ (کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلند عمارت گرنے کا واقعہ بھاری شہر شملا میں پیش آیا خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شملا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مذکورہ عمارت کی جڑیں کمزور ہوگئیں اور پھر بلڈنگ گرپڑی جبکہ دیگر عمارتوں کو بھی خطرناک قرار دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے میں اموات کی اطلاع نہیں ملی، حادثے سے قبل ہی وارننگ جاری کردی گئی تھی۔

جبکہ دیگر وہ عمارتیں جو مخدوش ہیں ان کے لیے بھی الرٹ جاری کیا جاچکا ہے جہاں سے رہائشی محفوظ گھروں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

عمات کے منہدم ہونے سے اطراف میں موجود دیگر دو بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام نے حادثے کے بعد متاثرین کے لیے مالی مدد کا بھی اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں