کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، 15ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع صوبائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےضلع پشین کی 15ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی، پولیو سے متاثرہ بچی کا تعلق یونین کونسل ملیزئی ضلع پشین سے ہے۔
ذرایع نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلز20اگست کو لیے گئے تھے۔
بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔
جبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد69ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا
یاد رہے کہ 4 ستمبر کو بلوچستان میں پشین کی یوسی علی زئی کے 34ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی تھی، بچے کے ٹیسٹ 19 اور 20 اگست کو لیے گئے تھے۔