جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

انٹرنیٹ صارفین کیلئے 10 سال بعد ایک نئی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر دنیا کی مقبول ترین سائٹ ‘وکی پیڈیا’ دس سال بعد اپنے صارفین کے لیے نئی تبدیلیاں لارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی موضوعات سے متعلق مطالعہ کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر صارفین سب سے زیادہ وکی پیڈیا کو ترجیح دیتے ہیں، اس سائٹ کو 10 سال بعد پہلی بار ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

وکی پیڈیا کمپنی نے سائٹ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ یوزر فرینڈلی بنانے کا اعلان کیا ہے، ڈیسک ٹاپ پر نئی تبدیلیاں 2 سال تک متعارف کرا دی جائیں گی جس سے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

- Advertisement -

کمپنی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وکی پیڈیا کے ڈیسک ٹاپ پر نئی تبدیلیوں کا وقت آگیا ہے، کچھ نئے آئیڈیا صارفین کے ڈیفالٹ تجربے کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، آئندہ برسوں میں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

کمپنی کے مطابق سائٹ پر کانٹینٹس بار میں اہم تبدیلی لائی جارہی ہے، اب اسکرولنگ اور سیکشنز کو اسکیپ کرنے کی بجائے کونٹینٹس ٹیبل پر اوپری کونے تک رسائی حاصل کرکے کسی بھی سیکشن پر جانا ممکن ہوسکے گا۔

وکی پیڈیا کے سائیڈ بار کو بھی تبدیل کیا جائے گا تاکہ مواد پڑھنے میں آسانیاں پیش آئے اور قاری کی توجہ بھی مرکوز رہے، زبان کی آسان تبدیلی ایک بٹن کلک کرنے سے ممکن ہوسکے گی، اس کے علاوہ سائٹ کے سرچ ٹول کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ یہ ری ڈیزائننگ دو سال کے اندر صارفین کے سامنے ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں