جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’اگلے 6 ہفتے کے اندر نئے انتخابات کا فیصلہ ہو جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا ایک حصہ مکمل ہوگیا اب دوسرا جلد مکمل ہو گا اگلے6 ہفتے کے اندر نئے انتخابات کا فیصلہ ہو جائےگا۔

پنڈداد خان دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ غیرضروری طور پر سازش کر کے چلتے پاکستان کی ترقی روک دی گئی رجیم چینج نے ہماری کمر توڑ دی اور روپے کی قدرمیں تیزی سےکمی ہوئی عالمی سازش کےنتیجےمیں پاکستان کومصیبت کاشکارکیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد سے غیرملکی سازش کو ناکام بنایا گیا عوامی طاقت کےبغیرعالمی سازش کو ناکام بنانا ممکن نہیں تھا عوام ملک کیلئے کسی بھی معاملے پر سمجھونہ نہیں کر سکتےہیں غربت اور برے حالات میں گزارہ ہو سکتا مگر غلامی میں نہیں ہم نے ہر معاملے پر امریکا سے پوچھنا ہے تو آزادی کیوں حاصل کی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے معرکے کی کامیابی پر تمام کارکنان کو مبارکبادد یتا ہوں ماضی میں اتنا بڑا انقلاب نہیں آیا جتنا بڑا عمران خان لایا ہے 4 ماہ کےاندرپی ٹی آئی نےملکی سیاست کاپانسہ پلٹ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں