پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بجلی کے کھمبے پرچڑھنے والا شخص کرنٹ لگنے سے جھلس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرو فیروز : دوستوں سے شرط لگا کر بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص ہائی ولٹیج کرنٹ لگنے سے پچاس فیصد جھلس گیا جسے نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے میں دوستوں سے شرط لگانے والا شخص بجلی کے کھمبے پر چھڑھنے کے جنون میں ہائی ولٹیج تار کے ساتھ چپک گیا اور شدید زخمی حالت میں کھمبے سے نیچے گر گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

علاقہ مکینوں کے مطابق لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے تاروں میں الجھ کر شدید زخمی ہونے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں لایا گیا ہے جہاں اسے فوری طبی امداد دے کر برنس وارڈ کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کر لیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ زخمی شخص کا جسم 50 تک جھلس چکا ہے جب کہ وہ ابھی بھی بے ہوشی کے عالم میں ہے جس کے کچھ ضروری ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے پر مریض کو کسی بڑے اسپتال منتقل کرنے یا اسی اسپتال میں علاج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں