ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کرونا سے صحتیاب ہونے والا شخص دوبارہ وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ: چین کے زیر انتظام ملک ہانگ کانگ میں کرونا سے صحت یاب ہونے والا شہری دوبارہ وائرس کا شکار ہوگیا۔

ہانگ کانگ کی یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ کو وڈ 19 سے صحت یاب ہونے والا شخص ساڑھے چار ماہ بعد دوبارہ وائرس کا شکار ہوگیا جو اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

طبی جریدے کلینک انفیکشن ڈیزیز میں اشاعت کے لیے منظور ہونے والے تحقیقی پرچے میں کہا گیا ہے کہ مریض اس سے قبل صحت مند تھے، 33 سالہ شہری پہلی بار مختلف وائرس کے اقسام میں سے ایک سے متاثر تھا اور دوسری بار متاثر ہونے کے لیے بدستور علامات موجود رہیں۔

- Advertisement -

تحقیقی مقالے کی تیاری میں شامل ایک سینئر محقق ڈاکٹر کائی وانگ ٹو کا کہنا تھا کہ ان نتائج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ویکسین بے فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین سے حاصل ہونے والی قوت مدافعت قدرتی مدافعت سے مختلف ہوسکتی ہے، اس کے لیے ویکسین کے نتائج کے لیے انتظار کرنا پڑے گا کہ ویکسین کس قدر موثر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ماہر وبائی امراض ماریا کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے تازہ کیس پر ایک دم سے کسی نتیجے پر پہنچنے کی ضرورت نہیں‌ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل چین میں بھی کرونا وائرس سے صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے کئی افراد دوبارہ وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں